English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپانی پارلیمنٹ نے غیر ملکی ورکرز کے متنازعہ بل منظور کی منظوری دیدی 

share with us


نئے قانون کے تحت ہزارہا غیر ملکی کارکن جاپان میں ملازمت کے ساتھ ساتھ وہاں رہائش بھی اختیار کر سکیں گے


ٹوکیو:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپانی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم شینزو آبے کی حکومت کے اْس متنازعہ بل کی منظوری دے دی ، جس کے تحت ہزارہا غیر ملکی کارکن جاپان میں ملازمت کے ساتھ ساتھ وہاں رہائش بھی اختیار کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بل پر حکومت مخالف گروپوں نے مزید پارلیمانی بحث تجویز کی تھی۔ اْن کا کہنا تگا کہ یہ ملکی پالیسی میں کی جانے والی ایک بنیادی تبدیلی ہے اور اس کے ہر پہلو پر بحث ضروری ہے۔ جاپان کو اپنی صنعتی ترقی کے تسلسل کے لیے کارکنوں کی کمیابی کا سامنا ہے اور اس قلت کو دور کرنے کے لیے یہ بل پیش کیا گیا تھا۔ سن 2017 میں تیرہ لاکھ غیر ملکیوں کو جاپان میں روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا