English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاجرین کے عالمی معاہدے سے نکلنے والے ممالک کی سوچ انتہائی بری اوربدیانتی پر مبنی ہے،جرمن وزیرخارجہ کی شدید تنقید

share with us

برلن:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ترکِ وطن کے مجوزہ عالمی معاہدے کے مخالف ممالک پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا رویہ ان لوگوں کی سوچ کا نتیجہ ہے، جو اس معاہدے کے خلاف بری نیت سے ایک دانستہ ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ ماس نے کہا کہ جو ممالک اس نئے مجوزہ عالمی معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا رویہ ان لوگوں کی سوچ کا نتیجہ ہے، جو اس معاہدے کے خلاف بری نیت سے ایک دانستہ ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس نئے عالمی معاہدے کی مراکش کے اسی نام کے شہر مراکش میں آئندہ ہفتے ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں توثیق تقریباً یقینی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا