English   /   Kannada   /   Nawayathi

عبدالملک الحوثی نے اپنے بھائی کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کردیا 

share with us


کمیٹی حوثی ملیشیا کے عقوبت خانوں میں زیر حراست افراد سے انسانیت سوز سلوک کے واقعات کی تحقیقات کررہی تھی


صنعاء :09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے لیڈر عبدالملک الحوثی نے اپنے بھائی یحییٰ الحوثی کی سربراہی میں قائم ایک تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کردیا ۔امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ کمیٹی حوثی ملیشیا کے عقوبت خانوں میں زیر حراست افراد سے تشدد اور انسانیت سوز سلوک کے واقعات کی تحقیقات کی ذمے دار تھی۔حوثیوں کے اعتدال پسند لیڈروں کا دھڑا حراستی مراکز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کو تسلیم کرتا ہے اور ان کا خاتمہ چاہتا ہے۔حوثی لیڈر کے بھائی یحییٰ الحوثی نے 2016ء میں تشدد اور غیر معیّنہ مدت کے لیے لوگوں کو زیر حراست رکھنے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے یہ کمیٹی قائم کی تھی۔اس نے اپنے قیام کے بعد صرف تین ماہ میں ساڑھے تیرہ ہزار قیدیوں کو رہا ئی دلانے میں مدد دی تھی۔اس کمیٹی نے عبدالملک الحوثی کو ایک ویڈیو رپورٹ بھیجی تھی۔اس میں جیل کے وارڈز میں ٹھونسے گئے قیدیوں کے مناظر ریکارڈ کیے گئے تھے اور ان کے ساتھ سینئر حوثی شخصیات کے بیانات بھی شامل تھے۔حوثی لیڈر نے اس ویڈیو کا کبھی جواب نہیں دیا بلکہ اس کے ردعمل میں حوثی ملیشیا کے سخت گیر سکیورٹی حکام نے اس کمیٹی ہی کو تحلیل کردیا تھا اور اس کے دو ارکان کو مختصر وقت کے لیے گرفتار کر لیا تھا۔اس ویڈیو کو جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن اے پی نے اس کی ایک کاپی حاصل کر لی تھی۔اس میں حوثی شخصیات کے قیدیوں سے ناروا سلوک سے متعلق خوف ناک اعترافی بیانات بھی شامل ہیں۔کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہم نے دیکھا ، وہ آپ کو خون کے آنسو رْلا دے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا