English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان، چین، روس، ترکی ، افغانستان پرمتحدہ محاذ تشکیل دینے کی ایرانی اپیل

share with us


ہم سب کو ایک امریکا کا سامنا ہے،امریکی پابندیوں نے ایرانی قوم کو شدید متاثرکیاہے،حسن روحانی 

\
تہران:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیاوں کواقتصادی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے خطے کے اہم ممالک پاکستان، چین، روس، ترکی اور افغانستان سے ایک متحدہ محاذ تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں صدر حسن روحانی کاکہنا تھا کہ ہم سب کو ایک ایسے بیرونی حملے کا سامنا ہے، جس سے نہ صرف ہماری آزادی اور شناخت کو خطرہ ہے بلکہ اس دباؤ سے طویل المدتی تعلقات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی غیر قانونی اور نا انصافی پر مبنی‘ پابندیوں نے باعزت ایرانی قوم کو دہشت گردی کی مانند متاثر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا