English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں جی سی سی کا 39 واں اجلاس شروع،اہم موضوعات زیربحث

share with us


دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خلاف جنگ، یمن بحران، اور عرب ممالک کے اندرونی امورمیں ایرانی مداخلت پر بحث


ریاض:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کا 39 واں سربراہ شروع ہو گیا۔ اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کررہے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق الریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم موضوعات زیربحث بنیں گے۔ ان میں خلیجی ممالک کا مشترکہ ایکشن پلان، سیاسی ، دفاعی، اقتصادی اور قانونی شعبوں میں کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعاون میں پیش رفت کاجائزہ اور کونسل کو درپیش مشترکہ چیلنجز کے حل پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں خطے کی مجموعی صورت حال، عالمی مسائل، خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ، یمن کا بحران، یمن کے حوالے سے سویڈن میں ہونے والی بات چیت اور عرب ممالک کے اندرونی امورمیں ایرانی مداخلت پر بھی بحث کی جائے گی۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کونسل کے 39 ویں سربراہ اجلاس کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔ڈاکٹر الزیانی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کا انعقاد کونسل کی قیادت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ خطے کے ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا