English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری فوج کی کارروائی ، چرچ پرحملے میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک

share with us


بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد،دہشت گردی کے لیے استعمال ہونیوالی گاڑی بھی قبضے میں لے لی،مصری فوج 


قاہرہ:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصری فوج نیدیر الانبا صموئیل چرچ پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں کم سے کم 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔مصری فوج نے دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ یہ گاڑی دہشت گردوں نے کچھ عرصہ قبل ایک مقامی شہری کمال یوسف شحاتہ کو قتل کرنے کے بعد اس سے چھین لی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں کی گئی کارروائی میں فوج نے تین خود کار بندوقیں، ان کی گولیاں،دوربین،کھانے پینے کی اشیاء اور استعمال کی دیگر چیزیں قبضے میں لی ہیں۔مصری فوج نے دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ یہ گاڑی دہشت گردوں نے کچھ عرصہ قبل ایک مقامی شہری کمال یوسف شحاتہ کو قتل کرنے کے بعد اس سے چھین لی تھی۔الظہیر کے صحرائی علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔مصری فوج کا کہنا تھا کہ مغربی صحرائی علاقوں اور المنیا گورنری میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ دشلوط/الفرافرہ شاہراہ کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا