English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر کی تعمیر کے لئے دہلی میں وی ایچ پی کی ریلی ، رام مندر تعمیر کے لئے پارلمنٹ میں بل منظور کرنے کا مطالبہ

share with us

نئی دہلی:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وی ایچ پی کی جانب سے رام مندر تعمیر کے لیے مودی حکومت پر دباو بنانے کے مقصد سے 9 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں وراٹ دھرم سبھا کا انعقاد کیا گیا۔اس دھرم سبھا میں ے آر ایس ایس کے سر سنگھ چالک بھیا جی جوشی نے دھرم سبھا سے خطاب کرتے ہوئے اپنا ایجنڈا واضح کر دیا۔ انہوں نے کہہ دیا کہ اب رام منر تعمیر کے لئے مرکز میں بیٹھی حکومت کو قانون بنانا ہوگا اور ان کو عدالت سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کب تک رام عارضی جگہ رہ سکتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ عالیشان رام مندر تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔

 بھیا جی جوشی نے کہا، "عدالت کی ساکھ بنی رہنی چاہیے، جس ملک میں عدالت پر سے یقین کم ہوتا ہے اس کی ترقی ہونا ناممکن ہے، لہذا عدالت کو جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ملک پر حملہ کرنے والوں کے نشانات مٹنے چاہیے"۔

وی ایچ پی کے جوائنٹ سکریٹری سریندر جین نے یہاں کہا کہ " دھرم سنسد کا مقصد رام مندر تعمیر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے بل منظور کروایا جا سکے"۔

وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ "یہ بہت بڑی ریلی ہوگی۔ یہ عام ریلی رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں بل نہ لانے والوں کا ارادہ بدل دے گی۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 11 دسمبر سے شروع ہو جائے گا اور اسی دن دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بھی شروع ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا