English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلند شہر فساد: ایس ایس پی کے بعد اے ایس پی (دیہات) رئیس اختر کا تبادلہ

share with us

لکھنؤ:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش حکومت نے بلندشہر میں گذشتہ 3 دسمبرکو پیش آئے حادثے کی رپورٹ ملنے کے بعد سنیچر کو یہاں کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہٹانے کے بعد اتوار کو اڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ رئیس اختر کا بھی تبادلہ کردیا ہے۔

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ اختر کو پی اے سی ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رئیس اختر کے مقام پر غازی آباد میں واقع ماڈرن کنٹرول روم میں تعینات پولس سپرنٹنڈنٹ منیش مشرا کو بلند شہر بھیجا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سچرشہ کو بلند شہر کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ کرشن بہاد سنگھ کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بھیجا گیا تھا۔ اور ان کے مقام پرسیتا پور پولس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری کو بلند شہر میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس حادثے کے سلسلے میں سیانہ علاقے کے پولس سرکل افسر ستیہ پرکاش شرما اور چنگراوٹی پولس چوکی کے انچارج سریش کمار کو بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے ضلع کے سیانہ علاقے میں مشتعل بھیڑ کے حملے میں سیانا کوتوالی انچارج انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کردیاگیا تھا۔ اس پر تشدد جھڑپ میں سمت نامی نوجوان کی بھی جان گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں بلند شہر پولس اب تک نو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو سونپی گئی تھی اور اس نے اپنی رپورٹ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جمعہ کی شام سونپ دی تھی۔ اس واقعہ میں سبودھ کو گولی مارنے کے ملزم جیتو فوجی کو بھی سچر ہ کی دیر رات میرٹھ فوج نے ایس ٹی ایف کے حوالے کردیا تھا۔ جس سے بلند شہر پولس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا