English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیجریوال کا بی جے پی پر الزام،50 فی صد ووٹ بنیا برادی کے کیوں کٹوائے؟

share with us

نئی دہلی:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے راجدھانی دہلی میں ’ویشیہ کمیونٹی‘ کے پچاس فیصد ووٹروں کے نام کٹوادیئے ہیں۔کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بی جے پی نے آخر پچاس فیصد بنیا رائے دہندگان کے نام کیوں کٹوائے ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر وجے گوئل کے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ دہلی کے وزیراعلی بنیا کمیونٹی کے نام پر ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں۔

گوئل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ دہلی کی بنیا کمیونٹی کے لوگ کیجروال اور ان کی پارٹی سے ناراض ہیں کیونکہ وہ انہیں بے وقوف سمجھتے ہیں۔

گوئل کے اسی ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیجریوال نے ان سے دریافت کیا کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ آخر راجدھانی کے آٹھ لاکھ بنیا رائے دہندگان میں سے چار لاکھ ووٹروں کے نام کیوں کاٹے گئے ہیں۔

کیجریوال نے کہاکہ بی جے پی کی نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی پالیسیوں کی وجہ سے راجدھانی کے کاروباریوں کا کام کاج ٹھپ ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بار بنیا کمیونٹی بی جے پی کے ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آپ ووٹر لسٹ سے ان کے نام ہی کٹوا دیں۔ کیا اپ اس طرح کی پالیسی اختیار کرکے الیکشن جیت جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا