English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا: وزیر اعلی کی صحت کے بارے میں معلومات نہیں دیے جا سکتے

share with us

گوا:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)گذشتہ چند دن سے کانگریس پارٹی مسلسل اس بات کا مطالبہ کر رہی ہے کہ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کی صحت سے متعلق ایک بلٹن جاری کیا جائے۔

بامبے ہائی کورٹ کے پناجی بینچ میں گوا کے چیف سکریرٹری دھرمیندر شرما نے کہا کہ وزیر اعلی کی صحت سے متعلق ہم معلومات دے نہیں سکتے۔ کیوں کہ وزیر اعلی بھی خود اپنی شخصی معلومات کے حوالے سے رازداری کا حق رکھتے ہیں۔ 
قبل ازیں، کانگریس پارٹی نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی جس میں وزیر اعلی کی صحت سے متعلق ہیلت بلیٹن کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے اس معاملے میں کہا کہ یہ کوئی وزیر اعلی کے خلاف قانونی جانچ نہیں بلکہ یہ درخواست عوام کے حق میں ہے۔ اے ای سی سی کے سیکرٹری اے چیلا کمار نے کہا کہ ووٹ ڈالنے والوں کو اپنے وزیر اعلی کی صحت کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا 'پیسے پاریکر کی جیب سے خرچ نہیں ہو رہے ہیں بلکہ عام لوگوں کے دیے ہوئے ٹیکس سے ہو رہے ہیں'۔ریاست گوا حکومت نے 7 دسمبر  کو پناجی بینچ سے کہا کہ منوہر پاریکر کی صحت سے متعلق جو مفادعامہ کی درخواست درج کی گئ ہے وہ جو بِلاواسطہ طور پر وزیر اعلی کی راز داری کے بنیادی حق پر حملہ ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا