English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ایم یو کوانسٹی ٹیوٹ آف امینینس کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش

share with us

نئی دہلی :09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)وزارت تعلیم کے ذریعہ تیارکی جارہی بہترین اداروں (انسٹی ٹیویٹ آف ایمننس) کی فہرست میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت 18 اداروں کے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔بہترین ادارہ کی فہرست کے لیے سرکاری پینل نے مزید 19 اداروں کی سفارش کی ہے، سفارش قبول کرنے کا فیصلہ وزارت تعلیم کو کرنا ہے۔
یہ سفارش حکومت کے ذریعہ طے کردہ ایک سرکاری کمیٹی نے کی ہے، جسے بہترین اداروں کے لیے ملک کے اہم تعلیمی اداروں کے نام طے کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
اس سرکاری کمیٹی نے کچھ روز قبل وزارت تعلیم کو 19 تعلیمی اداروں کی فہرست دی ہے، جسے بہترین اداروں کے زمرہ میں داخل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، حتمی فیصلہ وزارت تعلیم کولینا ہے۔

سابق چیف الیکشن کمشنر این گوپال سوامی کے زیرقیادت سرکاری کمیٹی کے ذریعہ وزارت تعلیم کوسپرد فہرست میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی جیسے اہم تعلیمی اداروں کے نام شامل ہیں۔اس فہرست میں 12 پرائیویٹ تعلیمی اداروں بہ شمول اشوکا یونیورسٹی اور او پی جندل، کے آر ای  اے یو کے نام بھی شامل ہیں۔
واضح ہو کہ مودی حکومت نے بہترین اداروں کی لسٹ بنانے کااعلان رواں برس کے جولائی مہینے میں کیا تھا اور ریلائنس کی نومولود 'جیو یونیورسٹی' کو بہترین ادارہ  کا درجہ دیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت کی شدید تنقید ہوئی تھی۔
مرکزی حکومت نے بعد میں پارلیمنٹ میں صفائی بھی دی تھی اور واضح کیا تھا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ کو بہترین ادارہ کا درجہ نہیں دیا گیا ہے اور اسے صرف 'مفاہمت نامہ ' دیا گیا ہے جس میں تین برسوں میں اسے ایک بہترین اور ڈیمڈ یونیورسٹی کے طور پر قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں موجودہ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے نئے بہترین اور ڈیمڈ یونیورسٹی قائم کیے جانے کے لیے درخواست طلب کی تھیں۔ اس پر سرکاری شعبہ کے 74، پرائیویٹ شعبہ کے 40 اور گرین فیلڈ پروجیکٹوں کے لیے گیارہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

گزشتہ 9 جولائی کوجب کئی اہم سرکای تعلیمی  اداروں کوبہترین ادارہ کا درجہ دیا گیا تو اس میں جیو انسٹی ٹیوٹ کا نام بھی شامل کردیا گیا جس کا کوئی زمینی وجود تک نہیں تھا۔اسی تنازعہ کے بعد بہترین اداروں کی درجہ بندی سرخیوں میں رہی۔ اب حکومت اس تعلق سے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا