English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ اپنے سابق وزیر خارجہ کی تنقید پر بھڑک اُٹھے

share with us

واشنگٹن:08ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سابق وزیر خارجہ کی تنقید کو برداشت نہیں کر سکے اور ریکس ٹیلرسن کو برا بھلا کہنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو کند ذہن اور انتہائی کاہل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیلرسن اپنی مرضی اور اصولوں سے معاملات چلاتے تھے۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ ریکس ٹیلرسن مطلوبہ ذہنی معیار کے حامل نہیں تھے، وہ ایک بیکار شے کی مانند تھے۔ سست طبیعت اور پست ذہانت کے باعث ہی انہیں برطرف کرنا پڑا تھا۔ جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے موجودہ وزیر خارجہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مائیک پومپیو بہت بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وزارت خارجہ میں نئی روح پھونک دی ہے، مجھے اُن کی کارکردگی پر فخر ہے۔

 

سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے اقدام پر اصرار کیا کرتے تھے جو نہ تو اہم ہوتے تھے اور نہ ہی قانون اُن کی اجازت دیتا تھا۔ریکس ٹیلرسن نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظر انداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا اور شاید میرے روز روز ٹوکے جانے سے وہ تنگ آگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا