English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی بجٹ: دوسری سہ ماہی کی رپورٹ میں آمدنی میں اضافہ،خسارے میں کمی

share with us

ریاض:14؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے 2017ء کے میزانیے کی دوسری سہ ماہی میں اپنی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مالیاتی ڈیٹا ، آمدن کا موازنہ ، اخراجات اور خسارے اور سرکاری قرضوں کا گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کی بجٹ کارکردگی سے موازنہ کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ خسارے میں بیس فی صد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ آمدن میں معمولی سا اضافہ ہوا ہے اور اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے۔گذشتہ سال کے مقابلے میں آمدن میں 6 فی صد اضافہ ہوا ہے اور اس کی مالیت 9ء163 ارب ریال (7ء43 ارب ڈالرز) ہے۔ تیل کی آمدن میں 28 فی صد اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تیل سے حاصل ہونے والی آمدن بڑھ کر 101 ارب ریال ہوگئی ہے۔دوسری سہ ماہی میں سرکاری اخراجات میں 3ء1 فی صد کمی واقع ہوئی ہے اور بجٹ خسارہ کم ہو کر 5ء46 ارب ریال رہ گیا ہے۔گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران میں یہ خسارہ 4ء58 ارب ریال تھا۔مئی میں اس سال کے میزانیے کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے مطابق بجٹ خسارے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 71 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔آمدن میں 144 ارب ریال کا اضافہ ہوا تھا اور اخراجات 170 ارب ریال رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا