English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایگزٹ پول سے اپوزیشن میں خوشی کی لہر ، ۱۰ ڈسمبر کو میگا شو کی کر تیاری

share with us

نئی دہلی:08ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد ایگزٹ پول میں بی جے پی کی حالت خستہ نظر آ رہی ہے جس سے کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں میں جوش کا ماحول ہے۔ یہی سبب ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ٹھیک ایک دن پہلے یعنی 10 دسمبر کو اپوزیشن پارٹیوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے ایک ’میگا شو‘ کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ میگا شو دہلی میں ہوگا جہاں اپوزیشن پارٹیوں کے اہم لیڈران ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈران کی یہ ملاقات پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 دسمبر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل کانگریس اپوزیشن پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتی ہے جس میں کئی ایشوز پر مشورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن بھی اس وقت دہلی میں موجود رہیں گے اور مذکورہ میٹنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ میٹنگ میں ایک اندازے کے مطابق 19 پارٹیوں کے لیڈران شرکت کر سکتے ہیں۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی پی کو بھی اس میٹنگ میں شامل ہونے کا دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے۔

دراصل لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل تصور کیے جانے والے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بازی کانگریس کے ہاتھ جاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ سبھی ریاستوں میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سامنے آئے کئی ایگزٹ پول سروے میں کانگریس 3 ریاستوں میں برسراقتدار ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور بقیہ دو ریاستوں میں علاقائی پارٹیاں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ گویا کہ بی جے پی کا پانچوں ریاستوں سے پتہ صاف ہو رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں خود کو مزید متحد کرنے کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا