English   /   Kannada   /   Nawayathi

این سی پی سربراہ شرد پوار نے کی مسلم ریزرویشن کی حمایت ، ریاستی سرکار پر مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کا بھی لگاالزام

share with us

مہاراشٹرا:08ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے اس موقف پر زبردست تنقید کی ہے جس میں حکومت نے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیئے جانے کی بات کہی ہے۔

شردپوار نے کہا 'مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔یہ سماج آج ملک میں تعلیمی، سماجی ومعاشی لحاظ سے انتہائی پچھڑا ہوا ہے۔اس لئے مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے پر غور کرنا ہوگا'

انہوں نے کہا کی اسی نقطہ نظر سے سابقہ حکومت نے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا تھا جسے عدالت نے بھی منظوری دی تھی۔ لیکن آج حکومت مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہ دیئے جانے کی بات کہتی ہے۔

انہوں نے کہا 'مسلمانوں ودیگر مذاہب کے تعلق سے بی جے پی کی قیادت ایک الگ سوچ رکھتی ہے۔ یہ قومی یکجہتی کی سوچ نہیں ہے اور یہ سوچ ناانصافی کی بنیاد ہے۔ اس لئے آئندہ ہم مسلم اور دھنگر سماج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں گے'۔

شردپورا نے مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے کہا کہ عدالت میں ہرکسی کو جانے کا حق ہے۔ اگرکسی شخص کوکسی بات سے اتفاق نہیں ہے تو اسے اپنا موقف بیان کرنے کا اختیار ہے۔ 

انہوں نے مراٹھا ریزرویشن پر مزید کہا ' ریاستی حکومت نے جن بنیادوں پر مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اسے عدالت میں پیش کرے گی۔ لیکن اس ضمن میں ہم صرف یہ کہیں گے کہ اب تک جن طبقات کے مفاد کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے جو کچھ فیصلہ لیا گیا ہے، اس میں کسی بھی طرح کی کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کرتے ہوئے مراٹھا سماج کو دیئے گئے 16  فیصد ریزرویشن پر عمل کیا جائے اور ایسا کوئی بھی اقدام نہ کیا جائے جس سے سماج میں کسی قسم کا تناو پیدا ہو'۔

انہوں نے کہا کہ حزبِ اقتدار کے صدر کہتے ہیں کہ 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا۔ اب یہ وزیراعلیٰ کا امتحان ہے کہ اپنے پارٹی کے صدر کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے وہ اس کے برعکس موقف اختیار کرتے ہیں کہ نہیں۔

 واضح رہے کہ جمعہ کو  ناسک بی جے پی کے اہم لیڈر اور سابق وزیر پرشانت ہیرے اور سابق ایم ایل اے اپُروا ہیرے نے شردپوار کی موجودگی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے شردپوار خطاب کررہے تھے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا