English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن صد سالہ تقریبات : تیاریوں کی سلسلہ میں مساجد کے صدور سکریٹریس اور ائمہ کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 06؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کی صدسالہ تقریبات کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس میں تقریبات کی تفصیلات کے اعلان کے بعد آج شہر کی مساجد کے صدر وسکریٹریس اور ائمہ کے ساتھ انجمن کے ذمہ داروں کی ایک نشست منعقد کی گئی جس میں انجمن کے ذمہ داروں نے صدر سالہ تقریبات کی تفصیلات حاضرین کے سامنے رکھتے ہوئے اس کے مقاصد بھی بیان کیے ۔ 
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا محمد انصار خطیب ندوی نے کہا کہ اب وہ وقت آچکا ہے کہ شہر سے نکل کر آس پاس کے علاقوں میں پہنچے اور وہاں پر قائم اسکولوں میں تعلیمی بیداری لانے کے لیے اپنی محنت صرف کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے وہ طلباء بھی ہیں جن کے پاس تعلیمی فیس نہ ہونے کی وجہ سے ایسے اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جہاں انجانے میں وہ اعمال کررہے جو ہمارے عقیدے کے صریح خلاف ہے، انہو ں نے اس سلسلہ میں بھی ہماری ذمہ داری ادا کرنے کی فکر کرنے پر زور دیا۔ مولانا نے صد سالہ تقریبات کے موقع پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کو بحسنِ خوبی تک پہنچانے کے لیے ہم سب کو آگے بڑھنا ہے۔ 
فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے ادارہ کی ترقی کے لیے اس کے مقاصد ، افراد ، وسائل اور مستقبل میں اس کے لیے ایک منظم لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے انجمن کے ذمہ داران یہ طئے کرلیں کہ ہمارے نونہالوں کی تعلیم اسی ادارہ میں ہوگی ، ہمارے اولاد چاہے وہ پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں انجمن کے اسی پلیٹ فارم سے آگے بڑھیں گے اور انجمن کو ایک مضبوط ادارہ بنانے میں اپناہمہ جہتی تعاون پیش کریں گے۔ 
ماسٹر محمد شفیع صاحب نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران اسلاف کے کارناموں اور ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کی خوبیوں میں نئی نسل کے سامنے لانے کی کوشش کرنے پر زور دیا۔ 
ان سے قبل صدر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے صد سالہ تقریبات کے اہداف ومقاصد سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم مقاصد کے تحت انجمن یہ صد سالہ تقریبات منانے جارہا ہے اور اس موقع پر کئی طرح کے پروگرامات پیش کیے جائیں گے۔ انجمن حامئ مسلمین کا تعارف کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس کے اب کئی شعبے قائم ہوچکے ہیں اور ماشاء اللہ اسلاف کی وہ محنت رنگ لائی جنہوں نے اپنی انتھک محنتوں سے اس درخت کی آبیاری کی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انجمن میں تمام شعبہ جات کی سہولیات مہیا ہونے کے باوجود دیگر اداروں میں ہمارے نونہالوں کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ انجمن میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی نظم ہے۔ 
جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب اسماعیل صدیق صاحب نے انجمن کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور سابقہ سکریٹریان کی تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ 
کنوینر صد سالہ تقریبات کے کنوینر مولوی عبدالرقیب ایم جے نے صدر سالہ تقریبات کی تفصیلات حاضرین کے سامنے رکھی ۔ 
دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا