English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں امن مذاکرات سے قبل تشدد میں اضافہ ممکن، نیٹو

share with us

برسلز:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے مذاکرات سے قبل تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں بدھ کی شب کہی۔ اشٹولٹن برگ کے بقول امن مذاکرات میں مضبوط پوزیشن کی خواہش میں مختلف فریق اپنی اپنی پر تشدد کارروائیاں بڑھا دیتے ہیں۔ نیٹو کا مشن افغان حکومت کو سالہا سال سے معاونت فراہم کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا