English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی قتل معاملہ میں ترکی کی بڑی کارروائی ،سعودی ولی عہد کے 2سابق مشیروں کے وارنٹ جاری

share with us


عدالت نے احمد العسیری اور سعود القحطانی دونوں کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیدیا


انقرہ:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے، احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے جبکہ قحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔سعودی عرب کی جانب سے خاشقجی کے اپنے سفارت خانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کردیا گیا تھا ۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہناہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں ۔جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کیلیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا