English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے بعد لبنان پہنچ گیا

share with us

بیروت :06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی بلاک 'اصلاح وتبدیلی' کے ارکان پر مشتمل ایک وفد ان دنوں عرب اور مسلمان ممالک کے دورے پر ہے۔ حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں وفد نے گذشتہ روز بیروت میں لبنانی قیادت سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن پارلیمنٹ مروان ابو راس، محمد فرج الغول اور مشیرالمصری شامل ہیں۔حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے کئی روزہ دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان پہنچا جہاں جماعت کی قیادت لبنان کے ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔حماس رہنما مشیر المصری نے اپنے دورہ جنوبی افریقا کو موثر اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں حماس کی قیادت کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا