English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کا محصورین غزہ کے لیے ساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ

share with us

غزہ:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کی ساڑھے آٹھ ٹن ادویات کا عطیہ بھیجا ہے۔ ترکی کی جانب سے بھیجی جانے والی ادویات فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے ہلال احمر کے عالمی پروگرام کے ڈائریکٹر سلجوق اوز ترک نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ادویات کا عطیہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ہلال احمر کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ ترکی غزہ کے محصورین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہلال احمر گذشتہ 9 سال سے غزہ کی پٹی میں اپنی طبی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس نے غزہ میں اپنا ایک مستقل دفتر قائم کر رکھا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہلال احمر غزہ میں اپنا نیٹ ورک مزید وسیع کرے گا۔ادھر غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر برائے عالمی تعاون اشرف ابو مھادی نے ترکی کی طرف سے ادویات بھیجنے پر ترک صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی طرف سے ادویات کا عطیہ محصور علاقے میں علاج معالجے کے حوالے سے جاری بحران کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا