English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: اخوان المسلمون کیساتھ تعلق کےپاداش میں مرسی دورکا وزیر انصاف گرفتار

share with us

قاہرہ :06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)معزول صدر محمد مرسی کے دور حکومت میں وزیر انصاف رہنے والے ایک سرکردہ سیاست دان احمد سلیمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ احمد سلیمان پر کالعدم اخوان المسلمون کے ساتھ تعلق کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مصر کی نیشنل سیکیورٹی کے سینیر عہدیداروں نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام اسٹیٹ سیکیورٹی نے احمد سلیمان کو المنیا گورنری میں ان کے گھر سے حراست میں لیا۔ اس کے بعد انہیں قاہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ احمد سلیمان کی گرفتاری سے قبل کئی روز تک ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی گئی تھی۔ادھر مصر کے ایک عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ احمد سلیمان کو تفتیش کے لیے قاہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیانات میں محمد مرسی کی 2013 میں فوج کے ہاتھوں معزولی اور اخوان المسلمون کی قیادت کی گرفتاریوں پر تنقید کی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا