English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی معاونت سے صومالیہ میں الشباب کیخلاف کارروائی، متعدد جنگجو ہلاک

share with us


امریکی فوج نے دو فضائی حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں باورد سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی


نیروبی:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ کے انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ امریکی اسپیشل فورس کی معاونت سے سیکیورٹی اداروں نے شدت پسند گروپ "الشباب" کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق"الشباب" کے جنگجو ان ٹھکانوں سے شہریوں اور کاروباری گاڑیوں کو گذرنے سے روکتے اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ شب الشباب کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے ساتھ امریکی فوج نے دو فضائی حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں باورد سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ یہ گاڑی دہشت گردی کے مقصد کے لیے تیارکی گئی تھی مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شدت پسندوں کاٹھکانوں کون تھا۔صومالی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔امریکی فوج کی طرف سے صومالیہ میں الشباب کے خلاف کارروائی میں معاونت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ادھر جنوبی صومالیہ کے شیلی علاقے میں اودغیلی گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا