English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام مندر تعمیر کی حمایت میں نکالی ریلی کے جے این یو میں زبردستی گھسنے سے بوال

share with us

نئی دہلی:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)طلباء و اساتذہ میں دہشت کا ماحول، یونیورسٹی کے لیے تعینات سیکوریٹی اہلکاروں نے آر ایس ایس کے ذریعے نکالی گئی اس ریلی کو روکنے کی کوشش تک نہیں کی۔بھارت کی دارالحکومت دہلی میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بدھ کے روز ایودھیا میں شہید بابری مسجد پر رام مندر کی تعمیرکے لیے آر ایس ایس کے ذریعہ نکالی گئی سنکلپ ریلی زبردستی گھس گئی۔

درجنوں گاڑیوں پرمشتمل اس ریلی کے ایک تعلیمی ادارہ میں گھسنے پر ہنگامہ برپا ہے۔طلباء و اساتذہ اور یونیورسٹی میں موجود عملہ دہشت میں آگئے، کیونکہ جے این یو کو سیکولر اقدار کی حفاظت کرنے والا ایک ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ ریلی جے این یو میں ایسے موقع پر داخل ہوئی جب بابری مسجد کے انہدام کی 26 ویں برسی کا موقع ہے۔جے این یو ایس یو نے ایک بیان جاری کرکے ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ رام مندر رتھ یاترا کو جے این یو میں زبردستی لانے کی شدید مذمت کی۔

اسٹوڈینٹ یونین کی نائب صدر ساریکا چودھری نے جے این یو کے صدر دروازہ پر پہنچ کر سیکوریٹی افسروں کو گھیرا اور پوچھا کہ کس حق سے ایک خالص ہندو جماعت کی نفرت انگیز ریلی کو جے این یو کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
ساریکا نے بتایا کہ دوپہر کے بعد اچانک درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک ریلی جے این یومیں داخل ہوگئی تھی اور سیکوریٹی اہلکاروں نے اس ریلی کو روکنے تک کی کوشش نہیں کی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا