English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی کا متنازع بیان،کہا بابری مسجد انہدام کا جشن منانا درست

share with us

نئی دہلی:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد کے انہدام کی 26ویں برسی کے موقع پر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ وشوا ہندو پریشد کا حق بنتا ہے کہ وہ یہ دن منائے کیونکہ اس نے ہی اس تحریک کی قیادت کی۔بی جے پی کے رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے سخت گیر ہندو تنظیم وی ایچ پی کی جانب سے بابری مسجد کے انہدام کی برسی کو درست قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے جب تک کہ یہ پرامن رہے۔بابری مسجد کے انہدام کی 26ویں برسی کے موقع پر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ وشوا ہندو پریشد کا حق بنتا ہے کہ وہ یہ دن منائے کیونکہ اس نے ہی اس تحریک کی قیادت کی۔

 انہوں نے کہا کہ بابر  نے ہی مندر توڑ کر اس مقام پر مسجد بنائی۔وی ایچ پی نے رام مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی قانون کی حمایت میں ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ وی ایچ پی کی جانب سے بابری مسجد کی برقی کو 'شوریا دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا