English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی تشہیر سے ملے فرصت تو ایک پریس کانفرنس ہی کرلیں مودی جی ! :راہل گاندھی

share with us

تلنگانہ :06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)راجستھان اور تلنگانہ میں انتخابی شور تھم چکا ہے اور 7 دسمبر کو ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تشہیر کاری کے آخری دن راہل گاندھی نے حیدرآباد میں پریس کانفریس میں صحافیوں سے خطاب کیا۔

بعد ازاں راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کے پریس کانفرنس سے خطاب نہ کرنے کو لے کر طنز کیا۔ راہل نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ڈیئر مسٹر مودی، اب تشہیر کاری ختم ہو چکی، امید ہے کہ آپ اپنی پارٹ ٹائم وزیر اعلیٰ کی جاب کے لئے بھی تھوڑا وقت نکالیں گے۔‘‘

راہل نے مزید لکھا، ’’معلومات کے لئے بتا دوں کہ آپ کو وزیر اعظم بنے ہوئے 1654 روز گزر چکے ہیں، تاحال آپ نے کسی پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کیا۔‘‘

راہل گاندھی نے اس ٹوئٹ کے ساتھ اپنی حیدرآباد میں کئی گئی پریس کانفرنس کی کچھ تصاویر کا بھی اشتراک کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا