English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرض سے پریشان کسان مسلسل کر رہے ہیں خودکشی ، جذباتی اور مذہبی سیاست میں مصروف بی جے پی : ممتا بنرجی

share with us

کلکتہ:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں کسان مسلسل خودکشی کررہے ہیں اور حکومتیں اس جانب توجہ دینے کے بجائے جذباتی اور مذہبی سیاست کے ذریعہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

مشرقی مدنی پور میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ آخر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں کسانوں کے ساتھ انصاف کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟ خواتین ٹیچروں کااحترام نہیں کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدارریاستوں میں 12ہزار کسانوں نے خودکشی کیوں کی؟ بی جے پی حکومتیں کیا کررہی تھیں، کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قرض ادائیگی نہیں کرنے اور اناج کا صحیح دام نہیں ملنے پر مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتس گڑھ میں بڑی تعداد میں کسانوں نے خودکشی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کسانوں نے 29نومبر کو قومی راجدھانی میں احتجاج کیا۔کسان قرض معافی کا مطالبہ کررہے تھے مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا