English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی صدر کی سرحد پر اسرائیلی فوجی آپریشن پر نظر رکھنے کی ہدایت

share with us

بیروت:05ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے صدر میشل عون نے مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری آپریشن پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی ممکنہ فوجی مداخلت کا منہ توڑ جواب دیں۔

خیال رہے کہ لبنانی صدر کی طرف سے یہ ہدایت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر زیرزمین سرنگوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دعوے کے بعد صہیونی فوج نے "شمال کی ڈھال" کے عنوان سے ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس میں سرحد پر بنائی گئی سرنگیں مسمار کی جا رہی ہیں۔

منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل میں مداخلت کے لیے سرنگیں کھود رکھی ہیں۔ صہیونی فوج کے دعوے کے مطابق یہ سرنگیں اسرائیل کے اندر تک کھودی گئی ہیں۔

لبنانی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے متصل سرحد پرصہیونی فوج کی مداخلت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ تازہ پیش رفت کے بعد وزیراعظم سعد الحریری، صدر میشل عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور آرمی العماد جوزف عون نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

صدر نے سیکیورٹی اداروں کو تمام صورت حال کا باریکی سے جائزہ لینے اور سرحد پرسیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے اس الزام کا  تا حال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا