English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی سفیر کی کمار سوامی سے ملاقات،بنگلور میں سعودی قونصل خانہ قائم کرنے پر غور

share with us

بنگلور:05ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے کل  بنگلورو میں وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی سے ملاقات کی۔ ودھان سودھا میں وزیراعلی کے دفتر میں ہوئی اس ملاقات کے دوران  کرناٹک کے سابق ریاستی وزیرآرروشن بیگ اور سرکاری افسران موجود تھے۔ اس موقع پر فریقین نے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف پہلوؤں پربات چیت کی۔  بنگلورو میں سعودی عرب کا قونصل خانہ قائم کرنے کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی۔

سابق وزیر آرروشن بیگ نے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی سے کہا کہ بنگلورو میں سعودی قونصل خانہ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اور دیگر جنوبی ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ فریضہ  حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں۔ تجارت اور ملازمت کیلئے بھی کثیر تعداد میں لوگ سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ لہذا بنگلورو میں بھی سعودی عرب کا قونصل خانہ قائم ہوناچاہئے۔

دوسری جانب وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ  اُن کی حکومت بنگلورو میں سعودی قونصلیٹ کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرےگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا