English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کا سب سے طاقتور سیٹلائٹ ہوا لانچ ، انٹرنیٹ کی دنیا میں مچائے گا تہلکہ

share with us

نئی دہلی:05ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک کا سب سے وزنی سب سے بڑا اور سب سے زیادہ طاقتور سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی -11 بدھ کی صبح فرانسیسی گیانا خلائی سینٹر سے ایرين اسپیس راکٹ کی مدد سےکامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ كؤرو میں ایرين لانچ کمپلیکس سے ہندوستانی وقت کے مطابق 02:07 بجے لانچ کیا گیا، ایرين -5 گاڑی نے جي ایس اے ٹی -11 کو لانچ کے 33 منٹ تک پرواز کے بعد مدارمیں نصب کر دیا گیا۔

سیٹلائٹ پورے ملک میں براڈبینڈ کی خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا اور نئی نسل کے لئے ایپلی کیشنز کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے صدر کے شون نے لانچ کے فوراً بعد کہا’’ جي ایس اے ٹی -11 ہندوستان کے لئے خلا کے میدان میں سب سے قیمتی ثابت ہوگا اور یہ ملک کو 16 جی بی پی ایس کی طرح ڈیٹا لنک سروس فراہم کرے گا‘‘۔

سیٹلائٹ میں 38 اسپاٹ بیم کے ساتھ ساتھ آٹھ ذیلی بیم ہیں جو دور درازکے مقامات سمیت پورے ملک کو کور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5،854 کلو گرام وزنی جي ایس اے ٹی -11 کی زندگی 15 سال سے زیادہ ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا