English   /   Kannada   /   Nawayathi

ذیلی عدالتوں میں موجودہ ارکان اسمبلی کے خلاف ۲۳۲۴ مقدمات درج ہیں :عدالت عظمی نے جلد سماعت کرنے کے دئے احکامات

share with us

نئی دہلی:05ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عدالت عظمی نے سنگین جرائم میں ملوث اراکین پارلیمان و اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا تصفیہ جلد از جلد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے منگل کو ذیلی عدالتوں کو حکم جاری کیا ہے کہ 4122 اراکین پارلیمان و اسمبلی کے خلاف فوجوداری کے جو مقدمات درج ہیں، ان کی سماعت جلد از جلد کی جائے۔ کیوں کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سینیئر وکیل وجے ہنسیا نے عدالت عظمیٰ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں رہنماؤں کے خلاف زیرالتوا مقدمات کی تفصیل درج دی گئی تھی۔
 
ذیلی عدالتوں میں 4122 مقدمات مختلف رہنماؤں کے خلاف درج ہیں ان میں 2324 مقدمات موجودہ اسمبلی ارکان کے خلاف ہیں، ان میں وہ مقدمات بھی شامل ہیں جن کی سماعت گذشتہ تین دہائی سے نہیں ہوئی ہے۔

 فی الوقت 1991 مقدمات زیر التوا ہیں، جن پر ابھی الزامات طے نہیں ہوئے ہیں۔ جب کہ 180 ارکان اسمبلی کے خلاف 430 معاملات میں موت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
اس لیے عدالت عظمیٰ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جلد سے جلد ان مقدمات کی سماعت کی جائے خواہ اس کے لیے نئی عدالتیں ہی کیوں نہ قائم کرنی پڑے اور ان کی تعداد میں اضافہ کیوں نہ کیا جائے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا