English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ کی غلط بیانی پر نوٹس بھیجے الیکشن کمیشن: کانگریس

share with us

نئی دہلی:05ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے تلنگانہ میں کانگریس کے انتخابی منشور کو غلط حوالے دیکر غلط بیانی کی ہے اور فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان کے خلاف نوٹس جاری کیا جانا چاہیے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، کپل سبل، کمل ناتھ اور ویویک تنكھا نے منگل کو یہاں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم سونپا۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ مدھ پردیش میں مختلف اضلاع سے الیکٹرانک ووٹنگ کی مشینوں سے متعلق شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے گڑبڑی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں گنتی سے دور رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بعد میں کانگریس کے رہنماؤں نے صحافیوں کو بتایا کہ بی جے پی کے صدر نے کانگریس کے انتخابی منشور کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ غلط ہے۔ بی جے پی کے صدر نے اس کے بارے میں جو بھی کہا ہے وہ بات پارٹی کے منشور میں نہیں ہے۔ بی جے پی کے صدر نے پارٹی کے انتخابی منشور کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور ریاست کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ہے لہذا نوٹس دے کر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

کانگریس کے لیڈروں نے پارٹی کے تلنگانہ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ریونت ریڈی کو رات کو تین بجے گرفتار کئے جانے کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس کا مقصد صرف کانگریس کو نقصان پہنچانا ہے۔ کمیشن کو اس کا نوٹس میں لے کر حکومت سے پوچھنا چاہیے کہ انہیں کس قصور کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔

دریں اثنا کانگریس وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ای وی ایم کی حفاظت پختہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رہنما کپل سبل نے کہا، ’’ہم نے ای وی ایم کی حفاظت کی بات کی ہے۔ ہم نے کہا کہ ای وی ایم کو پرائیویٹ بسوں سے پہنچایا جا رہا ہے، جن پر کوئی نمبر بھی نہیں ہے۔ کسی کو معلوم نہیں چلتا کہ ای وی ایم کہاں گئیں کیوںکہ بسوں میں کوئی ٹریکنگ ڈیوائس بھی نصب نہیں ہے۔ ‘‘

 

(ق آ)

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا