English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلند شہر تشدد منظم سازش کا حصہ : ڈی جی پی او پی سنگھ

share with us

یوپی:05ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بلند شہر تشدد پر اتر پردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے، انہوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بلند شہر میں سازش کے تحت تشدد ہوا تھا، نیوز 18 چینل سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے یہ بات کہی، یوپی کے ڈی جی پی نے کہا ’’میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ سارے واقعات نظام قانون کے نہیں ہیں، بلکہ ان کے پیچھے ایک منظم سازش تھی، اب تک کی تحقیقات میں ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ اس واقعے میں منظم سازش کا پتہ چل رہا ہے، جسے کچھ لوگوں نے رچی تھی‘‘۔

ڈی جی پی او پی سنگھ نے مزید کہا، "آخر کیا بات تھی کہ یہ واقعہ 3 دسمبر کو ہی ہوا، یہ بات کیوں کہی جا رہی ہے کہ گئوكشی کا واقعہ ہوا، گایوں کو کاٹا گیا، اس کے گوشت کو وہاں لایا گیا اور پھر اکثریتی علاقے میں رکھا گیا، ہم ان اہم باتوں پر غور کریں گے۔ ہم نے انکوائری ٹیم سے یہ کہا ہے کہ سب سے پہلے وہ ہمیں اس سازش کا پتہ لگا کر بتائیں، ہماری یہ جاننے کی کوشش ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اگر ہم نظم و نسق کہہ کر اس واقعہ کو ختم کر دیتے ہیں تو اس کی تہہ تک نہیں پہنچ پائیں گے‘‘۔

ڈی جی پی او پی سنگھ نے اپنے بیان میں صاف کہا ہے کہ 3 دسمبر کو ہی آخر یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔ ان کے کہنے کا مطلب صاف تھا کہ 3 دسمبر کو ہی بلند شہر میں جائے واقعہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر مسلمانوں کا اجتماع ہو رہا تھا۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کہیں اجتماع کو متاثر یا وہاں پر کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کی تیاری تو نہیں تھی، ان سارے پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولس تحقیقات کر رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ غیر قانونی مذبح کی مخالفت میں بلند شہر کے چنگراوٹھی علاقے میں پیر کو پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے، مظاہرین نے پولس چوکی میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے آگ کے حوالے کردیا تھا۔ سڑک پر کھڑی گاڑیاں میں بھی آگ لگادی تھی، پرتشدد مظاہرین نے پولس پر پتھراؤ کیا تھا۔ اس دوران پولس کو دفاع میں ہوائی فائرنگ کرنی پڑی تھی۔ پرتشدد مظاہرین کی جانب سے چلی گولی سے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی موت واقع ہو گئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا