English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنور ایرپورٹ کا 09دسمبر کو ہوگا افتتاح ، تیار زور وشور سے جاری 

share with us

کاسرگوڈ 04؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) 09؍ دسمبر کو افتتاح ہونے جارہے کنور ایرپورٹ کے افتتاحی پروگرام کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔افتتاحی تقریب میں تقریباً پچیس ہزار افراد کے جمع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ، ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعہ افتتاحی تقریب کا لطف وہاں موجود حاضرین اٹھائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ کنور سے روانہ ہونے والی پہلی ہوائی جہاز بھی اسکرین کے ذریعہ دکھائی جائے گی۔ پروگرام صبح ساڑھے ساتھ بجے شروع ہوگا اور وزراء پہلی فلائٹ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد پروگرام میں شرکت کریں گے۔ ٹرمنل بلڈنگ کو قمقموں سے سجایا جارہا ہے اسی طرح ایرٹرافک کنٹرول کی عمارت اور فلائی اوور پر بھی لائٹس لگائے جائیں گے۔ قریب تعلقہ ماتانور سٹی ، دکانیں اور راستیں بھی قمقموں سے روشن کیے جائیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا