English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد سے مل نہیں سکتا،الجزائر کے صدر نے معذرت کرلی

share with us

الجیرز:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)الجزائر کے صدرعبدالعزیز بوتیفلیکا  نے شدید زکام کے باعث  سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان سے ملاقات  کرنے سے معذرت ظاہر کر دی ۔ صدارتی ذرائع کے  مطابق ، بوتیفلیکا    کو شدید زکام کی شکایت ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے   سعودی ولی عہد سے ملاقات کا  پروگرام منسوخ کر دیا ۔  شہزادہ   سلمان نے صدر کی علالت  پر ان کے لیے  جلد شفایابی کی دعا بھی کی ہے ۔ یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے   متحدہ عرب امارات ، بحرین،مصر اور تیونس  کے دوروں کے بعد جی  ٹوئنٹی اجلاس     میں شرکت کی تھی ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا