English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں ایرانی تیل کی خریداری صفر ہوگئی،گزشتہ ماہ نومبر میں ترک کمپنی توبراش نے کوئی تیل نہیں خریدا

share with us


امریکا پابندیوں کے ذریعے تہران کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے مگر ایران امریکی پابندیوں کا شکار نہیں ہوگا، ایرانی وزیرپٹرولیم


انقرہ، تہران :04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ ایران سے تیل خرید کرنے والی ترک آئل کمپنی "توبراش" نے اکتوبر میں ایران سے 1 لاکھ 29 ہزار بیرل تیل خرید کیا تھا مگر نومبر میں یہ مقدار صفر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکا نے تہران پر پابندیوں کے دوران ایران سے محدود پیمانے پر تجارتی تعلقات اور تیل کی خریداری کی اجازت دی تھی۔ امریکا نے پانچ نومبرکو ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں جن میں ایرانی تیل اور توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ہدف بنایا گیا تھا۔ایرانی وزیر برائے پٹرولیم بیجن زنگنہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ دشمن کے ساتھ ہماری جنگ میں تیل کا شعبہ سب سے آگے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے عاید کی جانے والی پابندیوں کے اثرات کم کرنے پوری کوشش کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر پابندیوں کے ذریعے تہران کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے مگر ایران امریکی پابندیوں کا شکار نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی دباؤ میں آئے گا۔ایرانی وزیر نے "دشمن" کے الفاظ کے ساتھ اس دشمن کا نام نہیں لیا مگر ایرانی وزارت پٹرولیم کی ویب سائیٹ"شانا" کے مطابق ایران امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور امریکا ہی ایران کی تیل کی برآمدات کو ہدف بنا کر ایران کو کم زور کرنا چاہتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا