English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’اوپیک‘‘سے قطر کے الگ ہونے کے اعلان کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، متحدہ عرب امارات

share with us


قطر کی جانب سے اوپیک سے انخلا کی اقتصادی شق کی کوئی اہمیت ہے نہ موجودہ حالات میں ایسے فیصلے کا کوئی جواز ہے
قطر کے فیصلے کے بعد دوحہ کے ذرائع ابلاغ کی "اوپیک" کیخلاف ابلاغی جنگ کا امکان موجود ہے، انورقرقاش


دبئی:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم’’اوپیک‘‘سے قطر کے الگ ہونے کے اعلان کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ قطر سیاسی تنہائی کے نتیجے میں "اوپیک" میں اپنا اثرو نفوذ قائم رکھنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد دوحہ نے اس تنظیم سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔"ٹوئٹر" پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے اوپیک سے انخلا کی اقتصادی شق کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی موجودہ حالات میں اس فیصلے کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا قطر کے فیصلے کے بعد دوحہ کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے "اوپیک" کے خلاف ابلاغی جنگ کا امکان موجود ہے۔خیال رہے کہ قطر گیس کی پیداوار پر زیادہ انحصار کرتا ہے اور اس کے تیل کی یومیہ پیداوار 6 لاکھ بیرل ہے مگر قطر دنیا بھر میں گیس کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔خیال رہے کہ قطر نے کہا ہے کہ وہ عن قریب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم"اوپیک" سے علاحدگی اختیار کرے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا