English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوچ چاریٹیبل ٹرسٹ شیرور کی جانب سے اعزازی پروگرام کا انعقاد 

share with us

شیرور 03؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) سوچ چاریٹیبل ٹرسٹ شیرور کی جانب سے اور یونائڈیڈ گروپ عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت تک کے طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نواز اگیا ۔ فکروخبر کے مطابق ہڈیونے کونے کے سرکاری اسکول میں منعقدہ اس پروگرام میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے والے اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے بچوں کے درمیان یہ انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سابق استاد محمد غوث صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے پر انسان کو بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے ، اسی طرح والدین بچوں پر محنت کریں گے تو بچے مزید آگے بڑھ سکتے ہیں اور تعلیمی میدان میں ترقی کرتے ہوئے بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔اس موقع پر ریاستی سطح پر اپنی بہترین سماجی خدمات انجام دینے پرشیرور گرام پنچایت کی صدر دلشاد بیگم کو خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ باڈی بلڈنگ میں قومی سطح کے لیے منتخب ہونے والے جناب کمار اور نوجوان وکیل لنگپا میستا کو بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ اس تنظیم کے ذمہ دار جناب الطاف صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام افراد کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کے لیے انعامات کا انتظام کیا ۔ پروگرام میں مہمانِ خصوصی ریٹائرڈماسٹر منجیا ، ارشاد بڈو ، شمس الدین ، ارون کمار ، گرام پنچایت ممبر نور محمد اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا