English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت المسلمین ولکی کی جانب سے سیرت النبی کے عنوان پرجلسہ کاانعقاد 

share with us

ولکی 03؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) جماعت المسلمين ولکی كي طرف سے سیرت النبی کے عنوان پر مسجد ابوبکر صدیق ولکی میں جلسہ منعقد کیا گیا عبد اللہ بن سلطان فخرو کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا جلسہ کی صدارت جناب محی الدین داولجی صاحب نے کی جس میں Lkg سے لے کر ١٠ (دسویں کلاس) تک کے طلباء و ساتویں تک کی طالبات کے مابین اردو تقریر۔نواءطی تقریریں ۔نعت کا مقابلہ ہوا جس میں ١٠٠ سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا جس میں مختلف ١١ گروپ بناے گے مقابلہ دلچسپ رہا ننھے منے بچوں نے بھی اسٹیج پرآکر بہترین انداز میں اپنی تقریریں پیش کیں۔صبح ٩:٤٥ سے لیکر عشاء کی اذان تک مقابلہ جاری رہا سامعین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔بچوں کی تقریروں ونعت سے محظوظ ہو رہے تھے حکم صاحبان نے اپنی زمہ داری بہترین انداز میں پوراکیا۔اخیر میں نتایج کا اعلان ہوا ۔اسکے بعد اختتامی مجلس رات ٨:٤٥جامع مسجد ولکی کے احاطہ میں محمد معوذ بن مختار فخرو کی تلاوت سے شروع ہوی جس میں صرف اول اور دوم آنے والے مساھمین نے اپنی تقریر و نعت کا مظاہرہ کیا اسٹیج پر بھٹکل سے تشریف لاے ہوے خصوصی مہمان جناب مولانا جعفر صاحب ندوی دامت برکا تاہم جلوۂ افروز تھے اسی طرح مشہور شاعر عفان با فقی جماعت المسلمین کے صدر میراں سدی باپا اسی طرح جماعت کے سکریٹری وغیرہ موجود تھے واضح رہے کہ مولوی شہنواز ندوی و مولوی فیض ندوی نے طلباء پر محنت کی اس جلسہ کے پیچھے زمہ داران ولکی کا بھی تعاون رہا ۔ایک بڑی تعداد میں پردہ نشیں خواتین بھی موجود تھیں۔جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانا فیاض صاحب ندوی۔مولوی فیض ندوی۔شہنواز ندوی نے انجام دیے۔ ایک بڑے مجمع کے سامنےمولانا جعفر صاحب ندوی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر پر مغز و فکر انگیز خطاب فرمایا جناب داولجی شبیر صاحب شکریہ کلمات ادا کیا۔دعا پر رات ١٢:٤٥ پر جلسہ کا اختتام ہوا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا