English   /   Kannada   /   Nawayathi

زور پکڑتی افواہوں پر نائیجیریا کے صدر کو اپنے انتقال کی خود تردید کرنا پڑگئی

share with us

 

ابوجا:03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)نائیجریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اجلاس میں میری ڈمی نہیں بلکہ بہ ذات خود میں موجود تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب سوشل میڈیا پر 75 سالہ صدر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اکثر شہریوں نے ان خبروں پر یقین بھی کرلیا۔

سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ صدر محمدو بوہاری انتقال کرگئے ہیں تاہم ان کے رفقاء اور وزرا نے صدر سے مشابہت رکھنے والے شخص کو صدر بنا کر عوام کے سامنے پیش کرکے انتقال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

 

پولینڈ میں نائیجرین شہریوں سے ملاقات کے دوران بھی یہ سوال اُٹھایا گیا تو صدر نے کہا کہ یہ حقیقت میں ہی ہوں میری کلوننگ نہیں ہوئی۔  گو یہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے لیکن میں ابھی مرا نہیں اور اب جلد اپنی 76 ویں سالگرہ مناکر مخالفین کے پروپیگنڈے کو شکست دے دوں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا