English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمارا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے، ایران

share with us



سلامتی کونسل نے میزائل سازی سے منع نہیں کیا ،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ 


تہران :03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی میزائل سازی کلی طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران حکومت کا یہ بیان اس امریکی الزام کے جواب میں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ایک نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق ملکی میزائل پروگرام پوری طرح دفاعی نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل نے میزائل سازی سے منع نہیں کیا ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا