English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کے طیارے کو صنعاء سے حوثی زخمیوں کو منتقل کرنے کی اجازت

share with us


حوثی زخمیوں کی منتقلی کی اجازت اعتماد سازی کے لیے اہم قدم ہے،عرب اتحاد


صنعاء:03ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں دستوری حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفیتھ نے صنعا سے حوثی ملیشیا کے 50 زخمیوں کو انسانی بنیادوں پر مسقط منتقل کرنے کی اجازت مانگی ہے جس کے بعد 'یو این' کو حوثی زخمیوں کو اومان منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے یمن نے ایک درخواست دی تھی جس میں صنعا میں حوثیوں کے 50 زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ باہمی اعتماد سازی اور انسانی جذبے کے تحت حوثی زخمیوں کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ یہ اقدام سویڈن کی میزبانی میں یمن کے متحارب فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔اقوام متحدہ کا ایک کمرشل طیارہ جلد صنعا پہنچ رہا ہے جس کی مدد سے وہاں پر موجود حوثیوں کے 50 زخمیوں کو اومان لے جایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے طیارے کے ساتھ تین ڈاکٹر بھی لا رہیہیں جب کہ ایک ڈاکٹر صنعا سے بھی زخمیوں کے ساتھ جائے گا۔المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد نے انسانی جذبے کے تحت حوثیوں کو انسانی امداد مہیا کرنے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی ہے۔ عرب اتحاد یمن میں حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کی ہٹ دھرمی کے باوجود عرب اتحاد نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن شروع کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا