English   /   Kannada   /   Nawayathi

نابالغوں کی شادی پر اب ملا پنڈت سمیت محفل کے شرکاء پر بھی ہوگی قانونی کارروائی 

share with us

ّکاروار 03؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) نابالغوں کی شادیوں پر روک لگانے کے لیے اب قانون میں مزید سختیاں لاتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نابالغ لڑکے اور لڑکیوں کی شادی رچانے والوں سمیت محفل میں شرکت کرنے والے یہاں تک کہ ملا ، پنڈت اور کارڈ چھاپنے والے پرنٹرس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس بات کی اطلاع اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچہ شادی ممنوعہ قانون میں ابھی مذکورہ ان سب نکات کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں بیداری مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ اس نئے قانونی ترمیمات سے لوگ واقف ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ تمام افراد سمیت والیج اکاؤنٹنٹ ، پی ڈی او اور آنگن واڑی کے کارکنان بھی اس خطا میں شامل سمجھیں جائیں گے اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے حالیہ بچوں کی شادی رکوانے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سالِ گذشتہ چار نابالغوں کی شادی روک دی گئی اور امسال پانچ شادیاں روک دی گئیں۔ اب اس قانون میں مزید سختیاں لائیں گئیں ہیں تاکہ اس پر مکمل کنٹرول کیا جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا