English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی پولیس کی رشوت خوری پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور انکی اہلیہ کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش 

share with us


اسرائیلی وزیر اعظم کی الزامات کی تردید

 
مقبوضہ بیت المقدس:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور انکی اہلیہ کیخلاف رشوت خوری اور دیگر الزامات پر فردجرم عائد کرنے کی سفارش کردی ہے،تاہم وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے اور اپنی اہلیہ کیخلاف رشوت خوری کے الزامات کے کو مسترد کردیا ہے ۔حالیہ مہینوں میں وزیر اعظم کیخلاف اس قسم کی یہ تیسری مرتبہ سفارش سامنے آئی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اٹارٹی جنرل اب فیصلہ کرینگے کہ آیا کیس میں فردجرم لائی جانی چاہئیے جس کا محور ایک متعلقہ میڈیاکمپنی سے مثبت کوریج کے بدلے ٹیلی مواصلات کمپنی بیزق کومبینہ طو رپر فائدہ پہچانے کے حوالے سے ہے ۔ فروری میں پولیس نے نیتن یاہو کیخلاف دودیگر کرپشن تحقیقات کے سلسلے میں فردجرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی ۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے اور اپنی اہلیہ کیخلاف رشوت خوری کے الزامات کے کو مسترد کردیا ہے جیسا کہ پولیس نے اتوار کو کرپشن تحقیقات میں ا ن پر فر دجرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سفارشات پہلے سے طے شدہ تھیں اور تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی منظر عام پر آگئی تھیں ۔ انکا کہنا تھا مجھے یقین ہے اس کیس میں متعلقہ حکام معاملے کا جائزہ لینے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ اس میں کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہواہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا