English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ملزمان کو حوالے کرے، ترک صدر کا مطالبہ 

share with us

بیونس آئرس:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ملزمان کو اس کے حوالے کرے،انہوں نے مملکت کے ولی عہد کو کٹہرے میں لانا چاہا،جن کی جی20 عالمی سٹیج پر تیز واپسی پر وہ مشتعل تھے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی بیونس آئرس میں جی 20طاقتوں کے سربراہ اجلاس میں موجودگی نے ثابت کیا کہ وہ صورتحال کو مکمل کنٹرول میں رکھتے ہیں،جیسا کہ انہوں نے مغربی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے ساتھ تیل کا ایک معاہدہ کیا۔ لیکن ترک رہنما جو جی 20اجلاس میں شریک تھے، 33سالہ شہزادے کے طرف بالکل سرد مہر نظر آئے اور انہوں نے گزشتہ روز خاشقجی کے قتل کے معاملے پر ان پر براہ راست تنقید کی،جو پہلے سعودی شاہی خاندان کے قریبی شخصیت رہے تھے اور بعد میں ان کے ناقد بنے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے 21افراد کو حراست میں لیا ہے،اس نے خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،جسے اپنی طے شدہ شادی کیلئے کاغذی کارروائی کرنے کیلئے استنبول میں مملکت کے قونصل خانے کا دورہ کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا