English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس وقت یمن امریکیوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہا ہے،ایران

share with us

ایرانی وزیردفاع کا یمن میں حوثیوں کی مددکا اعتراف،ہماراتعاون صرف معنوی ہے،امیر حاتمی کا بیا ن


تہران :02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر دفاع امیرحاتمی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے حوثی باغیوں کی مدد کر رہا ہے تاہم ایران کی طرف سے حوثیوں کو صرف معنوی امداد دی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزیر دفاع حاتمی نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو دی جانے والی ہماری امداد صرف معنوی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یمن امریکیوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے 22 نومبرکو تہران میں حوثیوں کے حوالے سے ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ تہران حوثیوں کو ہرطرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی مدد بھائی چارے اور اتحاد کا حصہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا