English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکا کی شدید مذمت

share with us


ایران میزائل کے تجربے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے راستے پر گامزن ہے،محکمہ خارجہ 


تہران:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکانے ایران کی جانب سے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہاگہاکہ ایران میزائل کے تجربے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے راستے پر گامزن ہے، وہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہے۔بیان میں کہاگیاکہ ایرانی حکومت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو کئی جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا