English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد کو بتا دیا یمن جنگ کا پرامن حل چاہتے ہیں،فرانسیسی صدر

share with us

بیونس آئرس:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر واضح کردیا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کا پرامن حل سب سے اہم ہے اور ہم اس جنگ کا پرامن حل چاہتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ارجنٹائن میں جی20 اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ پیرس یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پرامن کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ انہوں نے فریقین پر جنگ کے بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا۔پیرس میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کے دوران پرتشدد طریقے اختیار کرنے کو قبول نہیں کریں گے۔صدر میکروں نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دیتا جس میں سیکیورٹی ادروں پر حملے، لوٹ مار، راہ گیروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے یا صحافیوں کو نشانہ بنانے جیسے حربے استعمال کیے جائیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو احتجاج کا حق ہے مگر پیرس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ احتجاج نہیں بلکہ انارکی پھیلانے کی منظم کوشش ہے۔ پرتشدد احتجاج اور قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا