English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب جی 20گروپ کی تین رکنی کمیٹی میں شامل ہوگیا

share with us


کمیٹی کا مقصد گروپ میں زیربحث موضوعات اور ایجنڈے کوآگے بڑھانے میں دیگر رکن ممالک کی مدد کرنا ہے


بیونس آئرس:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ارجنٹائن کی میزبانی ہونے والے جی 20 گروپ کے اجلاس میں سعودی عرب کی ایک اہم کامیابی مملکت کا جی20 کی تین رکنی کمیٹی ٹرائیکامیں شمولیت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ کمیٹی گذشتہ ، حالیہ اور آنے والے سیشن میں میزبانی کرنے والے ملکوں پر مشتمل ہوتی ہے۔جاپان اس کمیٹی میں 2019ء کے سیشن کی صدارت کرے گا، ارجنٹائن گذشتہ اور سعودی عرب 2020ء کے اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے کمیٹی میں شامل ہوا ہے۔اس کمیٹی کا مقصد گروپ میں زیربحث آنے والے موضوعات اور ایجنڈے پر کوآگے بڑھانے میں دیگر رکن ممالک کی مدد کرنا ہے۔ حالیہ سیشن میں ارجں ٹائن کی جانب سے جی 20 گروپ کی میزبانی پر سعودی عرب نے ارجنٹینا کے حسن انتظام کو سراہا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان بنیادی ڈھانچے، خوراک کے تحفظ، خواتین کی بہبود اور ڈیجیٹیل اقتصادیات کے میدانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔سعودی عرب دنیا کے بیس بڑے صنعتی اور معاشی لحاظ سے بڑے ملکوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائز کے اعتبار سے چین اور جاپان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 507 ارب 20 کروڑ ڈالرز (1.9 ٹریلین ریال،ایک پدم 900 کھرب ) ہے۔دریں اثنا جی 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ارجنٹینا کے صدر موریشسیو ماکری نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا