English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھوٹا بینگرے معاملہ میں ملزمین کی گرفتاری پر یوٹی قادر نے پولیس اہلکاروں کی جم کی تعریف ، ایک لاکھ روپئے دئیے انعام 

share with us

 

منگلورو : یکم دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) تھوٹا بینگرے اجتماعی آبروزی کے ملزمین کو پوری مستعدی کے ساتھ گرفتار کیے جانے پر پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپئے بطورِ تحفہ دئیے۔ کل یہاں سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش سے ملاقات کرکے اس اجتماعی آبروزی کے ملزمین کو گرفتار کرنے میں پولیس کی جم کر تعریف کی۔ اس موقع پر انہو ں نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لاکھ روپئے میں میرے ذاتی دے رہا ہوں ۔ جنہوں نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرنے سے انکار کیا ان کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قانونی اعتبار سے متأثرہ کو ضروری معاوضہ دیا جائے گا۔ اب تک چار لاکھ بارہ ہزار روپئے دئیے جاچکے ہیں اور بقیہ چار لاکھ تیرہ ہزار روپئے چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد دئیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ یوٹی قادر نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ ان تمام ملزمین کے معاملات کی پیروی نہ کی جائے تاکہ دوسرے لوگ اس سے سبق حاصل کریں ۔ اس بیان پر انہوں نے کہا کہ ملزمین یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ آسانی کے ساتھ باہر آجائیں گے اور پوری آزادی کے ساتھ گھومیں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا