English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی ٹوئینٹی اجلاس،غر یب ممالک کی مدد میں سعودی عرب سرفہرست

share with us


سعودی عرب کو جی ٹوئنٹی کا ممبر اس لئے بنایا گیا کیونکہ وہ غریب ممالک کی مددمیں پیش پیش ہے،ماہرین 


ریاض:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ماہرین اقتصاد نے بتایا ہے کہ کساد بازاری سے پوری دنیا کو بچانے اور غریب ممالک کی مدد میں سعودی عرب جی 20میں شامل تمام ممالک میں سرفہرست ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے بتایاکہ سعودی عرب امریکہ اور روس عالمی تیل منڈی کے اہم کھلاڑی ہیں۔سعودی عرب بین الاقوامی خوشحالی کو پائدار بنانے اور دنیا بھر کے ممالک و اقوام کو تیل منڈی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچانے میں کلیدی کردارادا کررہا ہے۔ سعود ی عرب نے عالمی کساد بازاری سے پوری دنیا کو بچانے، عالمی اقتصاد کا مالیاتی ڈھانچہ مضبوط بنانے ، مالیاتی نظام کی اصلاح اور اہم مسائل کے بھنور میں پھنسنے سے عالمی برادری کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔ سعودی عرب کو جی ٹوئنٹی کا ممبر اس لئے بھی بنایا گیا ہے کیونکہ وہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مدد کرنے والوں میں پیش پیش ہے۔ سعودی ماہر اقتصاد ڈاکٹر محمد القحطانی نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی میں سعوی عرب کی شرکت بیحد اہمیت رکھتی ہے۔ فی الوقت مالیاتی و اقتصادی مسائل ، کرنسی کی قدر، بنیادی ڈھانچہ اورعالمی تجارت پر کسٹم ڈیوٹی تھوپنے جیسے امورعالمی برادری کو تشویش میں ڈالے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا